امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت جن حالات سے دو چار ہے اس میں ضروری ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارا چنار کے معاملے پر ایک گرینڈ جرگہ بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارا چنار معاملے پر ایک گرینڈ جرگہ بلایا جائے، یہ حالات پاکستان کے لیے اچھے نہیں ہیں، افسوس کی بات ہےکہ ایک چھوٹا سا مسئلہ اتنا بڑا بن گیا ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ جب لوگ اپنے دائرے سے ہٹ کر کام کرتے ہیں تو حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ڈنڈے کے ذریعے جب معاملات کو حل کیا جاتا ہے تو مسائل حل نہیں ہوتے، ملک میں امن و امان کی ذمے دار حکومت ہے، اسے چاہیے کہ گفتگو کرے، بات چیت کرے۔