• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

پاراچنار کے مرکزی چوک پر شہریوں کا واقعے کے خلاف احتجاجی دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے۔ 

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور راستے محفوظ بنائے جائیں۔

پشاور تا پاراچنار مرکزی شاہراہ اس واقعے کے بعد سے دوبارہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند ہے جبکہ سوگ اور احتجاج میں پاراچنار شہر میں دکانیں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 خواتین اور 3 بچوں سمیت 40  افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی جنان حسین بھی شامل ہیں۔

جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا لیکن لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید