• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول علم کیساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار اپناناضروری ہے،ملک احمدخان

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ اخوت کالج مصطفٰی آباد میں نئے بلاک ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین کا افتتاح کیا۔ ملک احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب جس مشن کو لیکر چل رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ اخوت کے قرضہ حسنہ اور چاروں صوبوں کے طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پروگرام ایک غیر معمولی اقدام ہے۔ جس معاشرے میں لوگ فلاح و بہبود کے کام اکٹھے کرنا سیکھ جاتے ہیں وہ ترقی کرتے ہیں۔علم کے حصول کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانا بھی ضروری ہے۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پرریاست کے خلاف پروپیگنڈے سے بچیں ۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا۔
لاہور سے مزید