• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان کے باعث بھارتی ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے سے روانہ ہونا تھا لیکن طیارے کی روانگی میں چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا تاہم ٹیم کے اب جمعرات کی صبح چار سے پانچ بجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی فاتح ٹیم کے لیے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا ہے، بھارتی بورڈ نے 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کے سبب بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہوگیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید