• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا ڈومیسٹک سسٹم و کھلاڑیوں کے معاہدوں میں تبدیلی پر غور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جہاں ڈومیسٹک سسٹم میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے وہیں ڈومیسٹک کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تبدیلی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی پینٹینگولر کپ کی طرح چیمپئنز لیگ کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں پانچ ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ تمام ٹیموں کی تشکیل پی سی بی کے سلیکٹرز کریں گے جس میں صرف ڈومیسٹک کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 150 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے پی سی بی نے 360 قومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیے تھے تاہم اب صرف 150 ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹس دیے جانے کی تجویز ہے۔ یوں 210 ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس ختم ہوسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز لیگ کی پانچ ٹیموں کےلیے سابق کرکٹرز کی بطور منٹور بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید