سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وادی لیپہ میں سیاحتی مقام منڈا کلی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر راجہ فاروق مسلم لیگ کے دور میں شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے پر برہم ہوگئے۔ وہ سیاحتی مقام منڈا کلی پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر بھی ناراض ہوئے۔
بعدازاں راجہ فاروق حیدر کو کچرا اٹھاتے دیکھ کر ان کے ہمراہ مہمانوں نے بھی صفائی کی اور یوں لگا کہ سابق وزیراعظم کا دورہ صفائی مہم کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کو خوبصورتی سے نوازا ہے، چاہتے ہیں یہاں ماحول دوست اور معیاری سیاحت ہو۔