• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم اور ملزمہ نےجرم کا اعتراف کر لیا ہے،  لڑکیوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا، دوسری بیٹی نکاح میں شامل تھی اور بہن کی مدد کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دے کر مقدمہ درج کروایا تھا، والدین کا بیان مشکوک تھا، جائے وقوعہ پر ڈکیتی کے آثار نہیں تھے۔

قومی خبریں سے مزید