ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے، ہم بدلہ لیں گے اور جو کوئی بھی ملوث ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔
کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کی شہادت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے تمام افسران کو دھکمیاں ملتی ہیں۔
آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ 2 ملزمان آئے تھے، 11 فائر کیے ہیں۔ علی رضا کی گاڑی بم پروف تھی، علی رضا یہاں آتا تھا، واقعے سے متعلق کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔