• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: حافظ مظفّرحسین

صفحات: 132، قیمت: 600 روپے

ناشر: اردو سخن، اردو بازار، چوک اعظم،لیہ۔

فون نمبر: 7844094 - 0302

زیرِ نظرکتاب کے مصنّف شاعر بھی ہیں اور نثر نگار بھی، جب کہ مزاح نگار کی حیثیت سے بھی اُن کی پہچان ہے۔ وہ گزشتہ کئی برس سے میدانِ شعر و ادب میں سرگرمِ عمل ہیں۔یہ کتاب بچّوں پر کہی گئی نظموں کا مجموعہ ہے، جس میں دو حمد، سات نعتیں اور63 نظمیں شامل ہیں۔ حمد اور نعت میں بھی انتہائی آسان الفاظ استعمال کیے گئے ہیں تاکہ بچّے باآسانی پڑھ سکیں۔ تمام نظموں میں بچّوں کی نفسیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

تاہم، اگر فنی اعتبار سے دیکھا جائے، تو یہ کتاب نظرِ ثانی چاہتی ہے کہ بیش تر نثر نگاروں نے اپنی پروجیکشن کے لیے شاعری شروع کردی ہے۔ حافظ مظفّر محسن کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم کہ وہ بنیادی طور پر شاعر ہیں یا نثر نگار کہ شاعری، فنی لوازمات کے بغیر ایک ایسے درخت کی مانند ہے، جو پھولوں اور پھلوں سے محروم ہو۔بہرحال، ہمیں ان کے جذبات و احساسات کی قدر کرنی چاہیے کہ اُنہوں نے بچّوں کے حوالے سے قلم اُٹھایا اور ایک معدوم ہوتی روایت زندہ کی۔