• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین نے روس کے سرحدی علاقوں پر ڈرون برسا دیے

حملوں سے تیل کے گودام اور 2 پاور اسٹیشنوں پر آگ لگی: روسی حکام
حملوں سے تیل کے گودام اور 2 پاور اسٹیشنوں پر آگ لگی: روسی حکام

یوکرین نے روس کے سرحدی علاقوں روستوو اور کرسک پر ڈرون برسا دیے، ڈرون حملوں سے روس کی تیل اور توانائی کی تنصیبات میں آگ لگ گئی۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملوں سے تیل کے گودام اور 2 پاور اسٹیشنوں پر آگ لگی، حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے یوکرین کے 38 ڈرونز مار گرائے۔

روس نے اتوار کو روسی اسلحہ گودام پر یوکرینی ڈرون حملے کے جواب میں گذشتہ روز یوکرین کے شہری علاقوں اور چلڈرن اسپتال پر میزائل حملے کیے تھے جس میں 41 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید