• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے نیلم میں جیپ گر گئی، 14 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ حادثے کے 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے خاتون اور 2 بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید