کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کے تحت نمائش چورنگی پر جدید کیمرے نصب کر دیے گئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے سولجر بازار تھانے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ سولجر بازار میں مختلف مقامات کو مانیٹر کرنے کے لیے کیمرے لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی میں کونسلر کے قتل کا معمہ 90 فیصد حل کرلیا گیا ہے، آج فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ کورنگی میں ماضی کے مقابلے میں جرائم کے حوالے سے کمی آرہی ہے، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔