• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کا پاکستانی و ڈچ کوہِ پیماؤں کیلئے ریسکیو مشن، دونوں اسکردو منتقل

پاک فوج نے کوہ پیما سلمیٰ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کےلیے ریسکیو آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماؤں کو آج بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر اسکردو منتقل کردیا گیا۔

پاکستانی کوہ پیما ایک روز قبل براڈ پیک کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوئیں، اس مہم کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی کوہ پیما نے میڈیکل ایڈ کی درخواست کی۔

دوسری جانب ڈچ کوہ پیما کو مہم کے دوران سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ انہوں نے بھی پاک آرمی سے انخلاء کےلیے درخواست کی تھی۔ پاک فوج نے انخلاء کی درخواست پر دونوں کوہ پیما کو فوراً بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیا۔

دونوں کوہ پیما نے فوری ایکشن اور ریسکیو کرنے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید