• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھ رہے ہیں زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟ اویس لغاری

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری کا کہنا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس آئی پی پی کا کتنا عرصہ باقی رہ گیا ہے، زیادہ مہنگے آئی پی پیز کو نکالنے کا کیا طریقہ ہے، اس کی قیمت کیا ہو گی؟

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق بہت کچھ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کس آئی پی پی سے ہمیں کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہوا ہے، یہ بھی دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری نے کہا کہ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو نکالنے کی قیمت کیا آج ہم برداشت کر سکتے ہیں؟

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو مختلف حوالوں سے دیکھا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق بہت جلد اس پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو گا۔

وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری کا مزید کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے خاتمے سے متعلق شیخ رشید کی طرح کے بیانات نہیں دے سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف بڑھنے سے جنوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے سے قیمتیں کم رہیں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید