• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور

نیپرا نے بجلی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
نیپرا نے بجلی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا نے منظور کرلی۔ ماہانہ200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کیلیے اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ باقی گھریلو صارفین کےلیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھے گا۔ نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کر دیا۔ 

نیپرا نے بجلی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگا۔ 

ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوجائے گا۔ ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہو جائے گا۔ 

جبکہ ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے، 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہوجائے گا۔ 

ماہانہ601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہو جائے گا۔ 

ٹیکسوں کو ملا کر سیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا۔ 

ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔ 

وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید