ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے آئین، قانون اور جمہوریت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بات مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ملک کی جمہوریت، آئین وقانون کی بالا دستی کے مطابق نہیں ہوا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اپنی پارٹی سے الیکشن ہی نہیں لڑے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو فہرست ہی جمع نہیں کرائی۔