• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ، خیبر پختونخوا اسمبلی کا 145 ارکان کا ایوان مکمل ہوجائے گا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا 145 ارکان کا ایوان مکمل ہوجائے گا۔

خیبر پختوا اسمبلی میں 115 جنرل، 26 خواتین اور 4 اقلیت کی مخصوص نشستیں ہیں، مسلم لیگ ن، جے یو آئی کو 2، 2 اور پیپلز پارٹی کو ایک مخصوص نشست حاصل ہے۔

صوبائی اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 93 ہے، پی ٹی آئی کو خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ملیں گی، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 118 ہو جائے گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کی 9، 9 نشستیں ہیں، اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 5 ، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی 2، 2 نشستیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کروانے کا کہا جائے گا، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو سینیٹ کی 10 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید