کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ناقص کارکردگی پر افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گزشتہ روز مختلف محکموں کے 10اہم ڈائریکٹرز کے تبادلے کئےگئے تھے باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں کے ایم سی کے جن مزید افسران کےتبادلوں کا امکان ہے ان میں ڈی جی پارکس جنیداللہ خان،سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسزڈاکٹر نادر خان ،سینئرڈائریکٹر لینڈ صباءالاسلام ، ڈائریکٹر ویلفیئر فنانس محمود بیگ ، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نبیل بلوچ اور دیگر محکموں کے افسران شامل ہیں گذشتہ روز ہونے والے تبادلوں سے بعض مزکورہ افسران بال بال بچ گئے تھے واضح رہے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شہر میں تجاوزات کی بھرمار اور دیگر بڑھتی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی کو ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔