• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر دنیا کی تعمیر کیلئے عالمی برادری ملکر کام کرنیکا عہد کرے‘ احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری اپنی قومی حکمت عملیوں کو عالمی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، جدت طرازی اور علم کے تبادلے سے پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کوششوں کو ہم آہنگ کر سکتی ہے۔ سی پیک نے بنیادی انفرا سٹرکچر‘ توانائی‘ پیداوار‘ اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی‘ سول سوسائٹی‘ تعلیمی اداروں کو شامل کیا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے شہر بیجنگ میں دوسری اعلیٰ سطح کی انٹرنیشنل کانفرنس برائے مشترکہ ترقی کیلئے عالمی ایکشن کے دوران منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع ’’پائیدار ترقی‘ بہتر مستقبل کیلئے مسلسل اقدامات‘‘ تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے قومی اہداف کو تیار کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید