وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم سے ہماری سیٹیں چھینی گئی تھیں۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم آج بھی بیٹھ کر چیزیں حل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بیان حلفی داخل کرائے ہیں کہ وہ آزاد منتخب ہوئے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں مانگی تھیں۔