• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق یوسفی کہتے تھے تم باتیں آدمیوں جیسی کرتے ہو، جذبات گھوڑے جیسے ہیں، عارف علوی

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی نے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے۔

عارف علوی نے کہا کہ مشتاق یوسفی کہتے تھے تم باتیں آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن جذبات گھوڑے جیسے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس میں عقل کا ذکر نہیں ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیہ دے سکتے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید