• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس ک مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے مقتول عبید حسین شاہ کی بیوی اور سسر کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے گھریلو رنجش پر عبید حسین شاہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید