• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ناقص انتظامات پر 6 پکوان سینٹرز بند

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں چیکنگ کے دوران  ناقص انتظامات کے باعث 6 پکوان سینٹرز کو بند کر دیا گیا جبکہ سینکڑوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھی میں محرم الحرام کے دوران 2 ہزار 300 سے زائد پکوان سینٹرز، لنگر خانوں، سبیلوں کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 6 پکوان سینٹر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 373 پکوان سینٹرز، لنگر خانوں، سبیلوں پر 43 لاکھ 67 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

عاصم جاوید نے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں 317، فیصل آباد میں 410، ساہیوال میں 175 پکوان سینٹرز کو چیک کیا گیا ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 286، گوجرانوالا میں 276، سرگودھا میں 216 اور ملتان میں 198 پکوان سینٹرز کا معائنہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید