وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی یہ حکومت نہیں لائی، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو حکومت لینے کا شوق نہیں تھا، حکومت نہ لیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لیے شہباز شریف اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔