• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کی مسجد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ---فائل فوٹو
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ---فائل فوٹو

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملہ کے نتیجے میں 2 پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ عمان میں ہمارا سفارت خانہ 2 شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر رہا ہے، سفارت خانہ دونوں پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔

 ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھولی گئی ہے، پاکستانی سفیر زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی اسپتالوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید