• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ سری لنکا: بھارتی ٹیم کا اعلان، روہت ون ڈے، سوریاکمار ٹی20 کے کپتان مقرر

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

دورہ سری لنکا کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ون ڈے میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ 

ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو آرام دیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے جبکہ حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ٹیم کو 1-4 سے کامیابی دلوانے والے شبھمن گل دونوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ 

اس دورے کے دوران سری لنکا اور بھارت کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مد مقابل ہوں گی۔ 

ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 2 اگست سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید