• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال کا سوئیڈش اوپن میں شاندار آغاز

سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے سوئیڈش اوپن میں شاندار آغاز کردیا۔

اسپینش اسٹار نے پہلے راؤنڈ میں سوئیڈن کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے لیو بورگ کو 4-6 3-6 سے ہرا دیا۔

جمعرات کو نڈال دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے کیمرون نوری کے خلاف سنگلز ایکشن میں ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید