• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نے بیٹے سمیت بھارت چھوڑ دیا


بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ و سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر سربیا چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نتاشا اسٹنکووچ کی بھارت چھوڑتے ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں وہ اور ان کا بیٹا آگستیا ممبئی ایئر پورٹ پر نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر سربین اداکارہ و ماڈل نے بھی اس حوالے سے اسٹوری شیئر کی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں انہوں نے بیگ پیک کرتے اور گاڑی چلاتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سال کا وہ وقت آگیا ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے ہوائی جہاز، گھر، سرخ دل اور خوشی کا اظہار کرتے ایموجیز بھی شیئر کیے ہیں۔

ان کی یہ انسٹا اسٹوری اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر ویڈیوز ان کی اور بھارتی کھلاڑی کی طلاق کی خبروں کو تقویت دے رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید