انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کےلیے پاکستان کی مشاورت سے بنایا گیا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے مل کر بنایا ہے، جو 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کے سلسلے میں آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) مئی میں پاکستان آئے تھے، جنہوں نے پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ کے ساتھ مل کر بجٹ تیار کیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کو لاہور میں ہونے والی میٹنگز میں حتمی شکل دی گئی، آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں صرف بجٹ کی منظوری شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں ہائی برڈ وینیو سمیت کوئی اور معاملہ شامل نہیں ہے، 22 جولائی کو پیش ہونے والے بجٹ کےساتھ کوئی اضافی یا ہنگامی بجٹ شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ایک وفد کا انتظامات کا جائزہ لینے ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے، ایونٹ انسپکشن ٹیم میں ایونٹ منیجرز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے تین مختلف وفود اب تک چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آچکے ہیں، آئی سی سی معمول کے مطابق ایونٹس کی میزبانی والے ملک میں انسپکشن کرتی ہے۔