• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کو صدارتی دوڑ چھوڑنے پر جلد تیار کرلیا جائے گا، نینسی پلوسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی سرفہرست ڈیموکریٹ رہنماؤں میں سے ایک اور سابق اسپیکر نینی پلوسی نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے کہ جوبائیڈن کو ممکنہ طور پر جلد اس بات پر تیار کرلیا جائے گا کہ وہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی ہی وہ شخصیت ہیں جو صدر بائیڈن کو اس بات پر آمادہ کررہی ہیں کہ وہ دوبارہ صدارتی الیکشن نہ لڑیں۔ 

نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ اراکین کو بتایا ہے کہ یہ وقت ہے کہ بائیڈن صدارتی دوڑ چھوڑ دیں اور بہت جلد انہیں اس بات پر آمادہ کرلیا جائے گا کیونکہ شدید خدشات ہیں کہ بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن جیت نہیں سکیں گے۔ 

نینسی پلوسی نے کیلی فورنیا کے ڈیموکریٹ اراکین سے کہا ہے کہ ان کے خیال میں بائیڈن اس فیصلے پر پہنچنے کے قریب تر ہیں کہ صدارتی دوڑ سے باہر ہونا ہی بہتر ہوگا۔ 

تاہم بائیڈن کی انتخابی مہم کے مشیر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر سختی اختیار تو نہیں کرنا چاہتے مگر نہ جانے کتنی بار بتانا پڑے گا کہ جو بائیڈن واضح کرچکے ہیں کہ وہ الیکشن لڑیں گے اور انتخابی مہم آگے بڑھ رہی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید