• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسلمانوں سے کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری روکنے کیلئے اقدام


بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے ٹھیلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو اپنا نام واضح طور پر لکھنے کی انوکھی ہدایت کردی۔

بھارتی صحافی راجدیپ سر دیسائی کا کہنا ہے کہ اقدام مسلمانوں سے کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری سے روکنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اقدام کو سماجی جرم اور پرامن ماحول متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔

سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی اس قدام کی شدید مذمت  کی گئی، جس کے بعد پولیس نے اپنے فیصلے میں رد و بدل کرتے ہوئے دکانوں کے مالکان کو رضا کارانہ نام لکھنے کا مشورہ دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید