• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام امریکیوں کے لیے صدارتی انتخابات لڑرہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

تصویر : اسکرین گریب
تصویر : اسکرین گریب

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کے لیے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔

ری پبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام امریکیوں کے لیے صدارتی انتخابات لڑرہا ہوں۔ میری جیت نصف امریکا کے لیے نہیں ہوگی۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہم متحد ہیں، ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی، ہم جھکنے والے نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ حملے کے وقت اگر وہ آخری لمحے پر اپنا سر نہ موڑتے تو گولی ان کے سر پر لگتی اور وہ آج یہاں نہ ہوتے۔ میں خدا کے فضل سے آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سنگین واقعے کے بعد آج ہم پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ حملے کے بعد دایاں بازو لہراتے ہوئے فائٹ، فائٹ کا نعرہ لگایا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں ایک محب وطن امریکی مارا گیا۔ سیکرٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس امریکا کو متحد کرنا چاہتے ہیں  انہیں متعصبانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔ ڈیموکریٹ انصاف کے نظام کو ہتھیار بنانا اور سیاسی مخالف کو جمہوریت کا دشمن قراردینا بندکرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید