اسلام آباد ( آن لائن/جنگ نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان سے متعلق فچ کی رپورٹ کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ مس انفارمیشن اس وقت دنیا بھر کا بڑا چیلنج ہے‘ مس انفارمیشن پھیلاکر انتشار پھیلایا جاتا ہےجبکہ وزیراعظم کے کورآرڈی نیٹر رانااحسان افضل کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹ فچ کی نہیں بلکہ اس سے الحاق شدہ ایک ادارے کی ہے اس لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں احسن اقبال کا کہناتھاکہ سی پیک احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا۔