سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث سعودی اور پاکستانی شہری کو سزائے موت سنادی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری منشیات مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری کو نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی۔
اس سے قبل رواں ہفتے ہی سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دی گئی تھی۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار کو سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سزائے موت دی گئی تھی۔