• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری جنرل او آئی سی کی پاکستان آمد

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حُسین ابراہیم طحہٰ اور دیگر کے ہمراہ---تصویر بشکریہ وزارتِ تعلیم
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حُسین ابراہیم طحہٰ اور دیگر کے ہمراہ---تصویر بشکریہ وزارتِ تعلیم

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا جس کا موضوع ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں تعلیم، اس حوالے سے چیلنجز اور مواقع‘ ہے۔

اس کانفرنس میں 47 ممالک کے 150 ماہرِ تعلیم، مذہبی اسکالرز، سفارت کار اور اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اس کانفرنس میں شرکت کےلیے اسلام آباد پہنچے تو وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے اُن کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف ہفتے کے دن اپنے خطاب سے اِس کا نفرنس باضابطہ آغاز کریں گے۔

یہ دو روزہ کانفرنس اتوار کو اختتام پزیر ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید