کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق ملزمان سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان متعدد بار منشیات کیسز میں جیل جا چکے ہیں۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے متعلق سوچنا چاہیے۔
مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے۔
میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر کو 28 اگست کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کو محفوظ اور باوقار کام کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
جہلم میں کنتریلہ پھاٹک کے قریب ٹرین کا انجن و 3 بوگیاں، جبکہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب مال گاڑی کا انجن و بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ واقعے نے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس کو شوق ہے وہ اسمبلی میں قرار داد لے آئے، اسمبلی میں ایک بار پھر نئے صوبوں کی مخالفت میں قرارداد منظور ہو سکتی ہے۔
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ طبی مراکز میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم سسٹم کی فعالیت یقینی بنائی جائے۔
سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 18 ہزار 913 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔
امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آئی پی پیز کے ناجائز معاہدے ختم کیے جائیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ عمر حیات کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ شک کا فائدہ رعایت نہیں بلکہ ملزم کا قانونی حق ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چیئرمین شپ بھی سنبھال لی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ایف آئی اے زونل آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں کو فائر سیفٹی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔