• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے سمیت ڈکیتی، چوری کے متعدد ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں میں شہری سے20لاکھ بھتہ مانگنے، رابری ،چوری و موٹرسائیکل چوری سمیت ڈکیتی میں زخمی کرنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی برآمدگی کرلی۔تفصیل کے مطابق سی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ریواڑی محلہ کا رہائشی محمد عامر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں ملزم نے 20لاکھ روپے بطور بھتہ طلب کیا پولیس ٹیم نے ملزم محمد شان کوگرفتار کیا ملزم محمد عامر کی دکان پر کام کرتا تھا ۔دریں اثنا تھانہ نیوملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری ،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 04 گینگز کے10 ارکان کو گرفتار کر کے 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں5000 ریال،500 ڈالر، 05 موٹر سائیکل، 12 تولہ سے زائدطلائی زیورات،26 لاکھ روپے نقدی موبائل فون اور قیمتی گھڑیاں شامل ہیں برآمد کر لیےگرفتار ملزمان سے رابری ،چوری اور موٹرسائیکل چوری کے 32 مقدمات ٹریس ہوئےگرفتار گینگز میں ہراج گینگ کے تین ارکان،سلیم عرف ٹینا گینگ کے تین ارکان اور راشد گینگ کے دو ارکان گرفتار ہوئے جبکہ صدر جلالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری ،ڈکیتی ،رابری ،نقب زنی ، دوران ڈکیتی زخمی کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب عباس تھہیم گینگ کے 05 ارکان کو گرفتار کر کے 43 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں05 موٹر سائیکل، طلائی زیورات ، مال مویشی 02 گائے ،01 بھینس ،01 موبائل فون اور نقدی شامل ہیں برآمد کر لیئے اور ملزمان سے دوران تفتیش22مقدمات بھی ٹریس کرلیئے گئے گرفتار ملزمان کی شناخت عباس سرغنہ سمیت عدنان ، ناظم ،محمد عمران ، محمد فیاض کے ناموں سے ہوئی ۔
ملتان سے مزید