• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اولیا کے عوام ڈاکوئوں کے نرغے میں، متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سمیت دیگر سامان سے محروم، مزاحمت کرنے پر چاقو کے وار سے دو افراد زخمی، تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے دیوان باغ کے قریب مہراج اور احسان گھر جارہے تھے کہ تین ڈاکوئوں نے ان سے 4لاکھ روپے چھین لیے، ملزمان نے مزاحمت کرنے پر چاقو کے وار کرکے دونوں کو زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے دلے والی پل میں مظہر سے تین ڈاکو 30ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے حسن پروانہ آصف سے دو ڈاکو10ہزار روپے اور موبائل لے گئے، تھانہ مظفرآباد کے علاقے موضع ابو الفتح محمد وقاص سے دو ڈاکو موٹرسائیکل و نقدی6ہزار چھین کر فرار جب کہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے فرخ ٹاون آصف سے تین مسلح نامعلوم دولاکھ روپے لے گئے ۔
ملتان سے مزید