• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر اولیا میں جمعۃ المبارک کے روز شدید بارش کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کیا اور نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کا جائزہ بھی لیا،فیضان احمد ریاض نے واسا حکام کو ترجیحی بنیادوں پر نشیبی علاقوں میں سکرز مشینیں بھیجنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جاسکے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے اربن فلڈنگ کے حوالے سے مکمل تیاری کر رکھی ہے ،چند گھنٹوں میں تمام علاقے مکمل کلیئر کر دیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید