• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ زیادتی کے واقعات،پولیس کارروائی شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق قادرپورراں پولیس کو پل رشیدہ سے شہناز بی بی نے اطلاع دی کہ ملزم عدنان نے میری بیٹی 14سالہ لائبہ کو ورغلاکر اپنے گھر لے گیا جہاں مبینہ زیادتی کی کوشش شروع کی تو بیٹی کے شور شرابہ پر ملزم فرار ہوگیا، دریں اثنا نیوملتان پولیس کو بوا پور سے محمد صفدر نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا محمد عثمان سپارہ پڑھنے کے لیے گیا ہواتھا جہاں ملزم امام مسجد محمد رمضان نے بیٹے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی، بیٹے کے شور شرابے پر دیگر لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگیا جب کہ دہلی گیٹ پولیس کو محلہ قصاب پورہ سے جمشید کریم نے بتایا کہ میرا بھائی مدثر کریم نے میری بیوی روبینہ بی بی سے زیادتی کی کوشش کی اورفرار ہوگیا۔
ملتان سے مزید