• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے، عطاء تارڑ

بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے؟، عطاء تارڑ - فوٹو: فائل
بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے؟، عطاء تارڑ - فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کروانے کے الزامات مسترد کردیے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بتائیں کون ایم این ایز سے رابطے کر رہا ہے؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے الزام عائد کیا تھا کہ انکی جماعت کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی پر وفاداریاں تبدیل کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ 

اپنے بیان میں اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم این ایز کی خریداری کےلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید