کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش 20 ملی میٹر اولڈ ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی گئی۔
سرجانی ٹاؤن میں 11 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 9.4 ملی میٹر۔یونیورسٹی روڈ پر 10 اور شارع فیصل پر 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔
حسن اسکوائر پر 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور پر 2.5 اور نارتھ کراچی میں صفر اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔