• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا میں موج مستی کرتے ویڈیو وائرل

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا میں موج مستی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی بیٹے اگستیا کے ہمراہ چند ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ سربیا کی سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں انہیں بیٹے کے ساتھ مختلف جانوروں کو کھانا کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں انہیں گروسری شاپنگ کرتے ہوئے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں سربین اداکارہ اپنے پالتو کتے اور بیٹے کے ساتھ اس کی سائیکل پر موج مستی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

2020 میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب ان کی شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہو سکی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریباً 4 سال کا بیٹا ’اگستیا’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید