ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، چلڈرن کمپلیکس میں مزید 3 اور نشتر ہسپتال میں 4 بچے رپورٹ ہوئے ،اس طرح چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ سے متاثرہ زیرعلاج بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور نشتر میں 11 مریض بچے زیرعلاج ہیں ۔