• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا تھا جی ایچ کیو پر احتجاج ہونا چاہیے، سلمان اکرم راجہ

پارٹی میں مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ اگر ایسا دوبارہ ہوتا ہے تو احتجاج وہیں ہوگا جہاں ہونا چاہیے، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل
 پارٹی میں مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ اگر ایسا دوبارہ ہوتا ہے تو احتجاج وہیں ہوگا جہاں ہونا چاہیے، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اسد قیصر اور فواد چوہدری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جی ایچ کیو پر احتجاج ہونا چاہیے۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس واقعات کے بعد پارٹی میں مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا تھا کہ اگر ایسا دوبارہ ہوتا ہے تو احتجاج وہیں ہوگا جہاں ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کی اس مشاورت میں بانی پی ٹی آئی بھی شامل تھے۔

جب سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ رپورٹروں کی اس خبر سے اتفاق کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کرنے کا کہا تھا؟‘ اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسد قیصر اور فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پارٹی میں جی ایچ کیو یا کورکمانڈر ہاؤس پر احتجاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید