بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کے نام پیغام پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ جال بن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔ عمر ایوب کی نومبر والی بات پر ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اس پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کے نام پیغام بہت دیر سے آیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ان کی ’بات ہوگئی ہے‘، چیف جسٹس بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔
رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ آرمی اور ریاست کے خلاف پراپیگنڈا ان دنوں بھی جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمر ایوب کی نومبر والی بات پر ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ایک ہی آپشن ہوتا ہے کہ مل کر معاملات طے کریں۔ دوسرا آپشن تصادم ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میدان میں پتہ چلے گا معاملہ کیا کروٹ لیتا ہے۔