الیکشن کمیشن نے 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی۔
الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 41 آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں، تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرے گا؟ بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملہ پر رہنمائی کرے۔