لاہور میں خواجہ سراؤں نے بھتہ خوری کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، پولیس کی طرف سے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر خواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کردیا۔
لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے خواجہ سراؤں نے مال روڈ بلاک کردی اور بھتہ خور خواجہ سراؤں کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ بااثر خواجہ سرا اُن سے بھتہ مانگتے ہیں، درخواستیں دینے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اپیل ہے کہ انہیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے۔
اسی دوران پولیس نے مظاہرین نے سے مذاکرات کیے اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس پر خواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کردیا۔