• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1200 سے زائد مظاہرین نے زبردستی گلوزئی اور محمد زئی فیڈر چلوا دیے، ترجمان پیسکو


پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین دلہ زاک گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے۔ ترجمان پیسکو کے مطابق 1200 سے زائد مظاہرین نے زبردستی گلوزئی اور محمد زئی فیڈر چلوا دیے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین نےفیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کم کرنے کیلئے پیسکو عملے پر دباؤ ڈالا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80 فیصد، محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ لائن لاسز زیادہ ہونے کے باعث فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید