اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پر نواز شریف، مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف جاری تفتیش ختم کردی۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصر محمود، زبیر گل، راشد نصراللّٰہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔
تسنیم حیدر نے شریف فیملی اور انکے ساتھیوں پر ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاؤنٹر ٹیرر کمانڈ یونٹ نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
تقریباً 18 ماہ کی تحقیقات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع نہ کرنے سے جیو نیوز کو مطلع کردیا۔